مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کے روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ 117.30 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی دوران امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 103.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران کے خلاف ٹرمپ کی حالیہ دھمکیاں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص سعودی عرب کے بنیادی ڈھانچے پر حالیہ حملے، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے اپنے دفاتر ظہران سے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سمندری محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سعودی عرب میں اہم تزویراتی اہداف پر حملوں نے عالمی سطح پر توانائی کی محفوظ فراہمی اور تیل کی ترسیل کے نظام کے تحفظ سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ